دورہ بنگلہ دیش: عمر اکمل اور ناصر کی چھٹی یقینی

11079643_1075030855859588_3530347604036303318_nلاہور(قدرت نیوز ) دورہ بنگلہ دیش کے لیے سلیکشن کمیٹی اور تینوں فارمیٹ کے کپتانوں کے درمیان مشاورت جاری ہے اور اسکواڈ سے ناصر جمشید اور عمر اکمل کو باہر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلیے سلیکٹرز پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتانوں کے ساتھ لاہور میں میٹنگ میں مصروف ہیں ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر ہارون رشید کی سربراہی میں چار رکنی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگز کا سلسلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دو روز سے جاری ہے اور سلیکٹرز رواں ماہ ہونے والے دورہ بنگلہ دیش کے لیےاسکواڈ کو حتمی شکل دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نئے سینٹرل کنٹریکٹس پر بھی مشاورت کی جائےگی۔ باخبر ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے نوجوان کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور ورلڈ کپ کے لیے منتخب ٹیم سے عمر اکمل اور ناصر جمشید کو باہر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ عمر اکمل نے ورلڈ کپ کے سات میچوں میں 164 رنز بنائے تھے جبکہ ناصر جمشید چار میچوں میں صرف پانچ رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ اسکواڈ میں فواد عالم کی شمولیت یقینی ہے جبکہ نوجوان اوپنر سمیع اسلم اور بابر اعظم کی شمولیت پر بھی غور وضوض جاری ہے، اس کے علاوہ انور علی کو بھی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کےخلاف سیریز کی تیاری کےلیے ٹیم کا تربیتی کیمپ چھ اپریل سے شروع ہونے کاامکان ہے۔ پاکستانی ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں دوٹیسٹ، تین ون ڈے اورایک ٹی ٹوئینٹی میچ کھیلےگی۔

This entry was posted in Uncategorized. Bookmark the permalink.

Leave a comment